بالی وڈ اداکارہ نے ٹی وی شو میں اپنی ناک کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا
دو ٹوک جواب دے دیا، ان کا کہنا تھ اکہ پریانکا کی ناک کا مسئلہ نہ بنائیں،
ان کی ناک اصلی ہے۔ دیسی گرل نے ایک ٹی وی شو میں بتایا کہ فلموں میں آنے
سے پہلے جب وہ ایک پروڈیوسر سے ملیں تو اس نے
انکشاف کیا کہ پریانکا میں
کچھ بھی صحیح نہیں ہے۔ یہاں تک کہ پریانکا کی ناک کے بارے میں بھی رائے دی
کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس پر میزبان نے یہ سوال بھی کرڈالا کہ کیا پریانکا کی
ناک اصلی ہے یا کسی سرجری سے گزری ہے؟ پریانکا نے قہقہوں کے درمیان بتایا
کہ ان کی ناک بالکل اصلی ہے۔